ابنا: اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے مامون زئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولا باری کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں شدت پسندوں کا ایک ٹھکانہ تباہ اور چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
اپر اورکزئی ایجنسی ہی کے علاقے خادے زئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں گشت پر مامور سیکیورٹی اہل کار جاں بحق ہوگیا۔
........
/169